پاکستان

وزیر داخلہ کا ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیر وٹالر نس پالیسی اپنانے کا حکم

وزیر داخلہ کا ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیر وٹالر نس پالیسی اپنانے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اوور بلنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستان بھر میں اوور بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ کارروائی کا حکم دے دیا ہے، اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے افسران کو اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ اوور بلنگ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے، ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری کے واقعات پر قابو پانے کے لیے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image