اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے لئے اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظر نہیں آرہی۔کورٹ رپورٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تیاری کررہے ہیں کہ گیارہ جنوری کو عدالت اگر فوری اعتماد کے ووٹ کا کہے تو ہم تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اعتماد میں اسٹیبلشمنٹ ہمیں نیوٹرل نظرنہیں آرہی،ہمارے لوگوں کو اپروچ کیا جارہا ہے اب تک تین لوگ اس حوالے سے بتا چکے ہیں،پرویز الٰہی اور ہم اتحادی ہیں جنرل باجوہ کے بارے میں ان کا اپنا موقف ہے اور ہمارا اپنا موقف ہے۔عمران خان نے کہا کہ پرویز الٰہی ہمیں موقف سے ہٹنے کے لئے نہیں کہہ سکتے ہماری لڑائی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ہے بلکہ انصاف کے حصول کے لئے ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے اعتماد کے ووٹ میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نظر نہیں آرہی،عمران خان

جیل بھرو تحریک: گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، عمران خان