کراچی:شہر قائد کی مقامی عدالت نے سندھ سے پنجاب چڑیا اور فاختہ کا ساڑھے تین من سے زائد گوشت سمگل کرنے والے ملزم کو پانچ سال قید کی سزا سنادی۔کنزویٹر سندھ وائلڈ لائف کے عہدیدار جاوید مہر نے بتایا کہ وائلڈ لائف ایکٹ 2020کے تحت مقامی عدالت نے ذبح شدہ فاتحہ اور چڑیا کا ساڑھے تین من سے زائد گوشت سندھ سے پنجاب سمگل کرنے وارلے ملزم کو سزا سنادی۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں محکمہ جنگلی حیات کے قوانین میں کچھ تکنیکی پیچیدگیوں اور نرمیوں کا فائدہ کسی نہ کسی صورت جنگلی حیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد اور مافیاز مل جاتا تھا تاہم سندھ وارئلڈ ایکٹ2020کے نفاذ کے بعد ثمرات ملنا شروع ہوگئے جس کے تحت ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں بھی ہوئیں۔
فاختہ اور چڑیا کا تین من گوشت سمگل کرنے والے ملزم کو5سال قید

فاختہ اور چڑیا کا تین من گوشت سمگل کرنے والے ملزم کو5سال قید