پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے اعتماد کا ووٹ،پی ٹی آئی کو3ارکان کی مخالفت کا خدشہ

parvaiz ilahi

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ پر پی ٹی آئی کے پارٹی ذرائع کی جانب سے 3ارکان کی مخالفت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق فی الحال 3ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے۔ان تین ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پی ٹی آئی اور ق لیگ کو187ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان،عثمان بزردار،اسلم اقبال،محمود الرشید،عباس علم دار کو اپنے ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image