پاکستان

وزیر اعظم کا کینیا میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے کینیا میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرانے کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہائی کورٹ کی سطح کے جج کی زیر سربراہی جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سربراہ جوڈیشل کمیشن، سول سوسائٹی اور نشریاتی اداروں سے بھی رکن لے سکیں گے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image