وزیر اعظم شہباز شریف غریبوں کی مدد کے بجائے ججز کی توسیع میں مصروف : گورنر پنجاب تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیر اعظم شہباز شریف غریبوں کی مدد کے بجائے ججز کی توسیع میں مصروف : گورنر پنجاب

پاک ،جاپان کے مابین وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو وسعت ملے گی: گورنر پنجاب

پاک ،جاپان کے مابین وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو وسعت ملے گی: گورنر پنجاب

کہوٹہ :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہوٹہ یونیورسٹی میں عالمی لا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو میرٹ میرٹ چیختے ہیں جبکہ جب عہدہ ملتا ہے تو اسے ہی میرٹ سمجھتے ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں۔ آئینی ترمیم اور ججز کی تعیناتی کے معاملے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم غریبوں کی مدد کے بجائے ججز کی توسیع میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا کام نہیں کہ چار پانچ ججز میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے کسی کو چیف جسٹس بنائیں، تاریخ گواہ ہے کہ جب ایسا ہوا تو اس سے سیاست دانوں کو جوتے ہی پڑے ہیں۔اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا نظام انصاف بہت کمزور اور فرسودہ ہے جس میں غریب آدمی کیلئے صرف مشکلات ہیں، انصاف کا نظام اور تھانہ کلچر معاشرے کی عکاسی کرتا ہے، گورنر سردار سلیم نے کہا کہ ہماری پولیس پر کام کا دبا ہے لہذا ان کے مسائل کو بھی حل کرنا ہوگا، پولیس ملازم 24 گھٹنے کام کرتا ہے، وہ یونیفارم اتار کے آرام بھی نہیں کر سکتا ہے،، پولیس کو تنخواہیں بہتر کرنے اور ڈیوٹی اوقات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

 

Exit mobile version