پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم سے چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وفد کی ملاقات، سیلاب، مسائل، حل پر گفتگو

وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وفد نے ملاقات کی، جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسائل اور ان کے حل سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین کے خصوصی وفد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا خیرم مقدم کیا، اور اس توقع کا اظہار کیا کہ قدرتی آفات کے دوران ریسکیو اور ریلیف کے حوالے سے چینی ماہرین کا تجربہ پاکستان کے لیے مستقبل میں بھی کارآمد ثابت ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ چینی وفد کو تجویز دیں گے کہ وطن واپسی سے پہلے پاکستانی حکومت کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون کے معاہدہ پر دستخط کر کے جائیں، انھوں نے اپنی اور پوری قوم کی طرف سے مشکل گھڑی میں مدد پر چینی قیادت اور چین کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی، یہ پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کی عمدہ مثال ہے، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقے ابھی بھی زیرِ آب ہیں اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں نئے مصائب کو جنم دے رہی ہیں۔

چینی وفد نے متعلقہ پاکستانی اداروں و حکام سے تعاون کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے، اس ضمن میں 21 اکتوبر کو این ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں لوگوں اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے تفصیلی منصوبہ اور رپورٹ پیش کرے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image