اسلام آباد :قومی سلامتی کی صورتحال پر سیاسی رہنماں کو آج بیک گرانڈ بریفنگ دی جائیگی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔
شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مقف سے آگاہ کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلی مثال ہوگی۔یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے سیاسی رہنماں کو بریفنگ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ہمیں کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، حکومت نے دعوت دی تو جانے یا نہ جانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔پی ٹی آئی رہنماں عمر ایوب، شبلی فراز اور عامر ڈوگر نے بھی دعوت نامہ نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔
Leave feedback about this