اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریں گے۔ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نے 3 بلین ڈالر کے حال ہی میں ختم ہونے والے اسٹینڈ بائی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے میں منیجنگ ڈائریکٹر کی حمایت اور مدد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ حکومت یہاں اگست تک ہے جس کے بعد ایک عبوری حکومت سنبھالے گی اوریقین ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے، انتخابات کے بعد اگر پاکستان کے عوام ان کی حکومت کو دوبارہ منتخب کریں گے تو وہ آئی ایم ایف اور ترقیاتی شراکت داروں کی مدد سے معیشت کو سنوارنے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے بہترین کوالٹی کے آموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہو گی کہ مینیجنگ ڈائریکٹر کو پاکستانی آم تحفہ طور پر بھیجیں۔ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک بہت ہی قابل اعتماد کیس بنایا، حالانکہ آئی ایم ایف بورڈ ماضی میں اعتماد کی کمی کی وجہ سے معاہدے کی شرائط کو پورا کرنے کے پاکستان کے عزم پر شکوک و شبہات کا شکار تھا، پاکستان آئی ایم ایف کا اہم رکن قرار دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
Leave feedback about this