وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جس کے دوران ریسکیو اور ریلیف کے کاموں سے متعلق انھیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے متاثرین کے لیے مختص عطیات بحالی پروگرام کی جلد تکمیل کے لیے فوری خرچ کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں صوبائی حکومتوں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے متعلقہ حکام کو تاکیداً کہا کہ تمام امدادی رقم ایمانداری کے ساتھ صرف سیلاب متاثرین پر ہی خرچ ہونی چاہیے۔
Leave feedback about this