شہباز نے عمران سے مذاکرات کامکان مسترد کرتے ہوئے دوٹو ک انداز میں کہا ہے کہ سیاست دانوں کے روپ میں انتہا پسند اور جلاﺅ گھیراﺅ کرنیوالے مکالمے کے اہل نہیں ۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ایسے عناصر کی متشدد کاررائیوں کا محاسبہ ہوناچاہے ، ترقی یافتہ جمہوریتوں میں بھی ایسے عناصر کامحاسبہ کیاجاتاہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مکالمہ جمہوری عمل کا حصہ ہے اس کی بدولت جمہوریت مستحکم ہوتی ہے ۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایک میز پر بیٹھ کر اتفاق رائے سے ہی سیاسی اور آئینی پیشرفت ممکن ہوتی ہے لیکن ریاست کی علامتوں پرحملہ کرنیوالوں سے مذاکرات نہیں کیے جاتے۔
وزیراعظم نے عمران سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا

وزیراعظم نے عمران سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا