اسلام اباد: وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کابینہ کے اہم ارکان کے ساتھ ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی فرماں رواں سمیت دیگر شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزیراعظم کل سعودی عرب سے برطانیہ کے لیے روانہ ہوں گے، برطانیہ میں دو روز قیام کے بعد شہباز شریف امریکا روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف امریکا کے دورہ کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
Leave feedback about this