تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات، گرمجوشی سے مصافحہ

وزیراعظم شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات آج ہوگی

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم محمد شہبازشریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم شہبازشریف کی کل باضابطہ ملاقات طے پاگئی، ملاقات میں اعلیٰ سیاسی و دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی، وزیراعظم آج نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر امن کے داعی ہیں، ڈونلڈٹرمپ دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا تھا کہ صدرٹرمپ نےجنرل اسمبلی سے خطاب میں امن کیلئے کوششوں کا تذکرہ کیا، پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار ہے، صدر ٹرمپ کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image