تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر عارف علوی کے خط پر جواب

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر عارف علوی کے خط پر جواب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کے خط کو یکطرفہ اور حکومت مخالف قرار دیدیاشہاز شریف نے صدر عارف علوی کو پانچ صفحات اور سات نکات پرمشتمل جوابی خط لکھ دیا۔وزیراعظم نے خط میں لکھا ہے کہ کہنے پر مجبور ہوں کہ آ پ کا خط پی ٹی آئی کا پریس ریلیز دکھائی دیتاہے، خط یکطرفہ اور حکومت مخالف خیالات کاحامل ہے۔انہوں نے کا کہ حکومت مخالف خیالات کا آپ کھلم کھلا اظہار کرتے ہیں آپ کا خط صدر کے آئینی منصب کا آئینہ دار نہیں، آپ مسلسل یہی کررہے ہیں، آپ نے قومی اسمبلی کی تحلیل کرکے سابق وزیراعظم کی غیر آئینی ہدایت پرعمل کیا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے آپ کے حکم کو سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو غیر آئیی قرار دیا، آرٹیکل 91 کلاز 5 کے تحت میرے حلف پر بھی آپ آئینی فرض نبھانے میں ناکام ہوئے۔کئی مواقع پر آپ منتخب آئینی حکومت کے خلاف فعال انداز میں کام کرتے آرہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image