تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا رمضان ریلیف پیکج کا حجم بڑھانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا رمضان ریلیف پیکج کا حجم بڑھانے کا اعلان

وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا دائرہ کار بڑھانے کی ہدایات جاری کر دیں۔شہباز شریف نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ ساتھ موبائل یونٹس بھی سستے داموں اشیائے خوردونوش فراہم کریں گے۔ہدایات کے مطابق رمضان ریلیف پیکج زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک پہنچایا جائے، ابتدائی طور پر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکج ریلیف سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔یکم رمضان سے رمضان کے اختتام تک ریلیف پیکج کے تحت اشیاءعام مارکیٹ سے کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔رمضان ریلیف پیکج کے تحت مقرر کردہ مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام تک سستی اشیائے خوردونوش پہنچائیں گے، مقام کا تعین جدید ٹیکنالوجی ‘جی پی ایس’ کی مدد سے کیا جائے گا۔موبائل ایپ کے استعمال کی رہنمائی کے لیے ایک خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی، موبائل یونٹس کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حرکت کے دوران موبائل آٹے، آٹے کی فروخت کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے چلنے والا ڈیش بورڈ تیار کیا جا رہا ہے۔ ترسیل کا عمل جاری رہے گا، موبائل اور لائیو فوٹیج کے ذریعے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے 7 مارچ 2024 کو ساڑھے سات ارب روپے کی سبسڈی کے ساتھ رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا، پیکج کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیاءسستے داموں فراہم کی جائیں گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image