اسلام آباد:مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے لئے گداگری کررہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہونا چاہیے۔عالمی ڈونر کانفرنس پر ہونے والے تنقید کا ردعمل دیتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول کو ہر روز فقیر کہا جارہا ہے۔وزیراعظم گداگری پاکستان کے لئے کررہے ہیں جس پر فخر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال بہتر بنانے کی خاطر وزیراعظم پیسے مانگ رہے ہیں اگر قوم اور ملکی معیشت کی خاطر یہ کام چوک پر کھڑے ہوکر کرنا پڑے تو فخر ہونا چاہیے۔چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خا رجہ پاکستان کیلئے جو نیک کام کررہے ہ یں ہم بھی ان کے ساتھ ہیں وزیراعظم پر گداگری کے الزامات لگانے والے اپنا قد بڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Leave feedback about this