اسلام آباد: وزیراعظم نے سواب کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونیوالے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔شہباز شریف نے دھماکے میںہونیوالے قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی ۔شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے کبل دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

Leave feedback about this