وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہباز سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی ۔وفد میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ،فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شریک تھے ۔ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے وہوا بازی خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر اقتصادی امور سردارایاز صادق نے بھی شرکت کی ۔وزیراعظم نے نگراں حکومت سمیت تمام اہم فیصلوں میںایم کیو ایم کو شامل کرنے کی ہدایت کردی ۔ملاقات میں موجود ہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور حالیہ مردم شماری کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔ملاقات وزیراعظم کی نگراں حکومت کی تشکیل کیلئے اتحادیوں سے مشاور ت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Exit mobile version