لاہور زمان پارک میں رات گئے عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال کاجائزہ لیا گیا اور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کی نامزدگی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی ۔اجلاس میں سردار تنویر الیاس کی نااہلی سے متعلق قانونی معاملات پر بھی مشاورت کی گئی ۔اجلاس میں نااہل ہونیوالے وزیراعظم سردار تنویر الیاس بھی دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ شریک تھے۔
Leave feedback about this