کراچی :تائی چی ایک قدیم چینی ورزش ہے جو تقریبا 3 ہزار سال پرانی مانی جاتی ہے۔ یہ ورزش بظاہر نرم و سست حرکات پر مشتمل ہوتی ہے، لیکن اس کے فوائد نہایت طاقتور ہوتے ہیں۔یہ ورزش خصوصا وزن کم کرنے، جسمانی توازن بہتر بنانے، ذہنی سکون حاصل کرنے اور لمبی عمر پانے میں مددگاری ہوتی ہے۔
Tai Chi Chuan دراصل ایک مارشل آرٹ کی ہلکی شکل ہے جو سانس، ذہنی ارتکاز اور آہستہ مگر گہرے جسمانی حرکات پر مشتمل ہوتی ہے۔اگرچہ تائی چی میں جسمانی حرکات ہلکی ہوتی ہیں مگر مسلسل کرنے سے پورے جسم کے عضلات استعمال ہوتے ہیں جس سے فی گھنٹہ تقریبا 200300 کیلوریز جل سکتی ہیں۔ باقاعدہ پریکٹس سے چربی کی سطح کم اور عضلات کی مضبوطی حاصل ہوتی ہے۔
تائی چی دماغ کو پرسکون کرتی ہے اور تنا کو کم کرتی ہے جس کی زیادتی وزن بڑھنے کا بڑا سبب بنتی ہے۔ یہ ورزش ہارمونل توازن بہتر بناتی ہے اور نیند گہری کرتی ہے جو کہ دونوں وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اسی طرح تائی چی جسم کے core کو مضبوط کرتی ہے، جس سے فزیکل ایکٹیویٹی میں اضافہ ہوتا ہے، چاہے وہ واکنگ ہو یا دیگر ورزشیں۔
2016 میں کیے گئے ایک مطالعے کے مطابق جن افراد نے 12 ہفتے تائی چی کی، ان کا وزن، بی ایم آئی اور کمر کی چربی قابلِ ذکر حد تک کم ہوئی۔ 2015 میں ہارورڈ میڈیکل اسکول نے تائی چی کو “Moving Meditation” کہا اور وزن کم کرنے کے لیے محفوظ اور مثر قرار دیا۔
Leave feedback about this