رواں برس بھارت میں ماہ اکتوبر میںہونیوالے آئی سی سی ونڈے ورلڈکپ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔ورلڈ کپ میں 10 ٹیموں کے درمیان 48 میچز کھیلے جائینگے بھارت کا پہلا میچ آسٹریلیا کیخلاف 8 اکتوبر کو چنئی میں ہوگا جبکہ پاکستان اپنا افتتاحی میچ 13 اکتوبر کو کوالیفائیڈ ٹیم کیخلاف کھیلے گا۔میگا ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا۔ امکان ہے کہ یہ میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں ہو۔
Leave feedback about this