آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا۔آئی سی سی نے منگل کوتین ہفتوں پر مشتمل اہم ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق ویسٹ انڈیز ، زمبابوے ، نیدر لینڈز، نیپال ، اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیاگیا ہے۔گروپ بی میں سری لنکا ، آئر لینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور ایو اے ای کو شامل کیا گیا ہے۔دوبارہ کی فاتح ویسٹ انڈیز اور 1996 سری لنکا کو آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے مخالف گروپوں میں رکھا گیا ، جو زمبابوے میں اٹھارہ جون سے 19 جولائی کے درمیان ہوگا۔
Leave feedback about this