احمد آباد ، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آج آسٹریلیا اور بھارت آمنے سامنے ہونگے۔ فائنل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگادنیا کی دو بہترین ٹیمیں ورلڈ کپ فائنل میں مد مقابل ہوں گی ، جہاں ایک جانب بھار ت جوایونٹ میں ناقابل شکست رہا ہے تو دوسری طرف پانچ مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا ہے جس نے ابتدائی دوشکستوں کے بعد مسلسل آٹھ فتوحات حاصل کیں ۔ میزبان بھارت کی فاسٹ باﺅلنگ نے پورے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کیا ، خاص طور پر محمد شامی نے اپنی سوئنگ گیندوں سے ہر بیتر کو گھما کر رکھ دیا۔
Leave feedback about this