کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایسے فیچر پر کام کر رہی ہے جس سے وائس نوٹ بھیجے جانے کے بعد خود بخود ختم ہوجائیں گے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق ان وائس نوٹس کو بھیجے جانے کے بعد صرف ایک بار چلایا جا سکے گا اور فارورڈ یا محفوظ نہیں کیا جاسکے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کی نجی اور حساس معلومات کو ایک نئی حفاظتی تہہ فراہم کرے گا اور وائس نوٹ کو غیر متعلقہ اشخاص یا بعد میں دوبارہ سننے کے امکانات کو انتہائی حد تک کم کردے گا۔میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صارفین کو ویڈیو اور تصاویر ’ویو ونس‘ کا فیچر پہلے ہی دستیاب ہے جس کے تحت پیغام موصول کرنے والا صرف ایک بار ہی پیغام دیکھ سکتا ہے۔اب واٹس ایپ بِیٹا انفو کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے جاری کیے گئے واٹس ایپ بِیٹا کے تازہ ترین ورژن میں ’سینڈ ونس وائس نوٹ‘ فیچر کی آزمائش کی نشان دہی کی گئی ہے۔پوسٹ کیے گئے اسکرین شاٹ کے مطابق اس نئے فیچر کو چیٹ بار میں وائس نوٹ ریکارڈ کرتے وقت دیکھا جاسکتا ہے۔اس آپشن کے انتخاب کے بعد وائس نوٹ کو ’ویو ونس‘ موڈ میں بھیجا جاسکے گا۔تاہم، واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرائے جانے کے متعلق کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
سائنس و ٹیکنالوجی
واٹس ایپ کا وائس نوٹ کے متعلق نئے فیچر پر کام جاری
- by Rozenews
- اکتوبر 21, 2023
- 0 Comments
- 277 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this