سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے ’پاس کیز‘ فیچر آزمائش کےلیے متعارف کرا دیا

واٹس ایپ کا ثالث فرقی پیغام ایپ سے متعلق اہم فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا: چند دن قبل میٹا کے ذیلی میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے ای میل کے ذریعے اکاؤنٹ کی تصدیق کرنے کا نیا سیکیورٹی فیچر متعارف کرانے کے متعلق خبر سامنے آئی تھی۔ لیکن اب تازہ ترین رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے پاس کی فیچر پر کام کر رہا ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ پاس کیز فیچر صارفین کو سادہ طریقے سے سائن اِن کرنے میں مدد دے گا۔ پاس کی ایک چھوٹی ترتیب کے ہندسے یا حروف ہوتے ہیں جو شناخت کی تصدیق کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور بطور سیکیورٹی کوڈ عمل کرتے ہیں تاکہ صرف منظور شدہ ڈیوائسز کی تصدیق یقینی بنائی جاسکے۔صارفین کو اس کے لیے پاس کی کو یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیوں کہ یہ گوگل پاسورڈ مینیجر میں محفوظ ہوجائے گی۔ یہ پاس کی صارف کی شناخت کے لیے انگلیوں کے نشان، چہرہ یا اسکرین لاک کا استعمال کرے گی۔کمپنی کی جانب سے یہ فیچر فی الحال بِیٹا صارفین کےلیے اینڈرائیڈ 2.23.17.5 میں پیش کیا گیا ہے، جو مستقبل قریب میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔یہ فیچر فی الحال تکمیلی مراحل میں ہے اور جلد ہی صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image