وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وارنٹ لیکر آئیں ، میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں ۔اسلام آباد روانگی سے قبل عمران خان نے گاڑی سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کیلئے نکل رہاہوں جہاں عدالت میں میری پیشیاں ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اس وقت قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں ،50 سال سے قوم مجھے جانتی ہے مجھے کوئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ میری فوج اور میرا پاکستان ہے کسی کے پاس وارنٹ ہے تو وہ سیدھا میرے پاس وارنٹ لیکر آئے ۔میرے وکیل ہوں گے میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مہربانی کریں کوئی ڈرامہ نہ کریں ، وارنٹ لیکر آئیں مجھ پر کوئی کیس نہیں ، میں ذہنی طورپر گرفتار ی کیلئے تیار ہوں
Leave feedback about this