شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بلایا نہیں گیا ، میں نے شہبا زشریف کو خود کہہ دیا تھا کہ مجھے پاری امو ر سے علیحدہ رکھیں ۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے سے کہا تھا کہ پارٹی میں اگلی نسل آئے گی تو وہ عہدے دار نہیں رہیں گے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں موجود ہوں مگرنئے الیکشن میں حصہ لینے کا قائل نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کا مجھ پر بہت دباﺅ ہے کہ الیکشن لڑوں ،الیکشن سے مسائل حل نہیں ہونگے ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسائل حل کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو آپس میں بیٹھنا ہوگا، جو لوگ جیل میں ہیں ،چاہے انہیں مقبولیت حاصل ہے یا نہین انہیں سیاست کو ایک طرف رکھنا پڑیگا۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ سب جماعتوں کو موقع مل چکا ہے ، لیکن کوئی کچھ نہیں کرسکا۔
Leave feedback about this