گوادر: پاک چین لازوال دوستی کا شاہکار، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہوگیا، کراچی سے پی آئی اے کی پہلی کمرشل پرواز گوادر ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔کراچی سے پی کے 503 نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، افتتاحی پرواز کا رن وے پر واٹر کینن سلیوٹ کے ساتھ شاندار استقبال کیا گیا۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کی پہلی کمرشل پرواز 46 مسافروں کو لے کر گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جس نے صبح 9 بج کر 50 منٹ پر کراچی سے اڑان بھری اور 11 بج کر 15 منٹ پر گوادر میں لینڈ کیا۔
نیو گوادر ایئرپورٹ کا 3.6 کلومیٹر طویل رن وے بڑے طیاروں کیلئے موزوں ہے، نیو گوادر ایئرپورٹ پر ایئر بس اور بوئنگ طیارے لینڈ کر سکیں گے، 430 ایکڑ پر مشتمل گوادر ایئرپورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔نیو گوادر ایئرپورٹ سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، ایئرپورٹ پر جدید سکیورٹی اور مسافروں کو سہولتیں دستیاب ہوں گی۔
معیشت و تجارت
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ فعال، پہلی کمرشل پرواز لینڈ کر گئی
- by web_desk
- جنوری 20, 2025
- 0 Comments
- 18 Views
- 11 گھنٹے ago
Leave feedback about this