نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر مائیکل بریسویل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ونڈے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ بریسویل ایڑھی کی انجری کے باعث چھ سے آٹھ مہینے کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔مائیکل بریسویل ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں وورسٹر شائر کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے ۔نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر کی جمعرات کو انگلینڈ میں سرجری ہوگی سرجری کے بعد ان کا طویل ری ہیپ شروع ہوگانیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ طویل ری ہیپ کی وجہ سے بریسویل اکتوبر نومبر میں ہونیوالے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں ۔کیوی کو چ گیری اسٹیڈ کاکہنا ہے کہ مائیکل بریسو یل کا انجرڈ ہونا ٹیم کیلئے ایک بہت بڑا دھچکا ہے ۔

Leave feedback about this