کراچی:کے الیکٹرک کی کارکردگی کی ایک بار پھر قلعی کھل گئی،نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوتے ہی کراچی میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔71گرڈ سٹیشن زیرجنریشن پر آگئے ہیں جن کے باعث پورا نظام درہم بھرم ہوکر رہے گیا،کے الیکٹرک کی جانب سے بھرپورکوشش کے باوجود14گھنٹوں بعد بھی متعدد علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی اور شہر تاریکی میں ڈوبا رہا۔تفصیلات کے مطابق گدو سے کوئٹہ جانے والی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے بریک ڈاؤن ہوا ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان روابط منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوینسی کم ہوگئی،7بجکر 34منٹ پر بریک ڈاؤن کی وجہ سے فریکوینسی کم ہونے کے باعث متعدد شہروں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
ادارتی پسند
نیشنل گرڈ سے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی
- by Rozenews
- جنوری 24, 2023
- 0 Comments
- 1015 Views
- 3 سال ago

Leave feedback about this