پاکستان

نیب کا 40 روزہ جسمانی ریمانڈ کا قانون واپس لیاجائے ، سعد رفیق

نیب کا 40 روزہ جسمانی ریمانڈ کا قانون واپس لیاجائے ، سعد رفیق

مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب کا 40 روزہ جسمانی ریمانڈ کا قانون افسوسناک ہے، اسے واپس لیا جائے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مختلف فوجی سول اور جوڈیشل ڈکٹیٹروں نے اسے شرمناک سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، کئی بے گناہ لوگ اس کا شکار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ نیب قانون ایک آمر کا بنایا ہوا کالا قانون ہے، اس کی حمایت نہیں کی جاسکتی، 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کو 40 دن میں تبدیل کرنے کا قانون افسوسناک ہے، اسے واپس لیا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image