اسلام آباد: نیب لاہور نے ایک بارپھر بزدار کو طلب کرلیا، جس کا نوٹس بھی جاری کردیا، نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق بزدار کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی انکوائری کیلئے طلب کیاگیا ہے۔ نوٹس کے مطابق عثمان بزدار کو بائیس مارچ کو دن گیارہ بجے نیب لاہور میں طلب کیاگیا ہے ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ تمام ریکارڈ بھی لے کرآئیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کو تین مارچ کو طلب کیاگیا تھا لیکن وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔
نیب نے پھر عثمان بزدار کوطلب کرلیا

نیب نے پھر عثمان بزدار کوطلب کرلیا