نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زرداری کو نجم سیٹھی بارے کوئی سفارش نہیں کی یہ خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے زرداری کو نجم سیٹھی بارے کوئی سفارش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں اور انہوں نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پی سی بی برقرار رکھنے کیلئے کوئی سفارش نہیں کی ۔دوسری جانب نجم سیٹھی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی دبئی نہیں گئے اور جب وہ دبئی گئے ہی نہیں تو کسی سے ملاقات کا سوا ل ہی پید انہیں ہوگا۔
Leave feedback about this