محسن نقوی نے علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر حاضر ی دیکر فاتحہ خوانی کی اور پھول رکھے ۔محسن نقوی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے ۔اس سے قبل ایک بیا ن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا تھا کہ پاکستان کو خوش حال کیلئے علامہ اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل کی ضرورت ہے ۔محسن نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال کے فلسفے کو سمجھنے کی جتنی اشد ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی ۔انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال نے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا ، قائد اعظم نے یہ خواب حقیقت میں اتحاد کا جذبہ بیدار کیا اور انقلابی روح پھونکی ، خود داری کا درس دیا۔