نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی منی میں ملاقات ہوئی ۔سینیٹر طلحہ محمود اور وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستانی حجاج سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فریضہ حج کے دوران حجاج کرام کی خدمت بھی عبادت سے کم نہیں ۔وفاقی وزیر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ حجاج کے مسائل کے حل کیلئے عوام میں موجود ہوں ، پاکستانی حجاج کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ۔