مناسک حج کے دوران منی کی عارضی خیمہ بستی میں 8 ذوالحج کا پورا دن قیام کے دوران پانچوں وقت کی نمازیں ادا کرکے دنیابھر سے آئے لاکھوں عازمین لبیک الکھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کیلئے نو ذوالحج کو نماز فخر کی ادائیگی کے بعد میدان عرفان ورانہ ہورہے ہیں ۔میدان عرفات میں حج کارکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیاجائیگا ، جہاں حجاج کرام مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے ، اور ظہیر وعصر کی نمازیں یکجا کرکے ایک ساتھ ادا کرینگے ۔