نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی )کا اجلاس طلب کرلیا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا اجلاس سولہ نومبر جمعرات کو ہوگا۔اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور پر غور کیاجائیگا۔اجلاس میں اقتصادی ومعاشی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے جائینگے ۔