تازہ ترین

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا،اعلان کل ہوگا

انتخابات میں تاخیر کی خبروں پر الیکشن کمیشن کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

لاہور:پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن پہنچ گیا،جس کے لئے خصوصی اجلاس کے بعد حتمی اعلان کل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل224اے کے تحت نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا،حکومت اور اپوزیشن کے دو،دو نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے۔چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے،جس کے عبد الیکشن کمیشن پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کل کرے گا،الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر غور کیا جائے گا اورکسی ایک نام پر اتفاق کر کے تقرر کی منظوری دے دی جائے گی۔قبل ازیں حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے تھے۔اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image