وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی وزارت اعلیٰ کی ذمہ داریاں چھوڑنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی مینجمنٹ کے حوالے سے مشاورت کریں گے، محسن نقوی بھی غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کے حق میں ہیں۔چیئرمین محسن نقوی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط ٹیم مینجمنٹ بنانا چاہتے ہیں اور وہ کرکٹ کے معاملات پر سابق کرکٹرز سے مشاورت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل محسن نقوی تبدیلیوں کے حوالے سے دو ٹوک تھے، ان کا کہنا تھا کہ جو آتا ہے اپنی کابینہ لے کر آتا ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ان دنوں پوری توجہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ہے، انہوں نے پی ایس ایل کی تشہیری مہم کو موثر انداز میں چلانے کے احکامات دیے ہیں۔
Leave a Comment