لاہور: معروف اداکارہ کومل عزیز خان نے کہا ہے کہ نوکری کرنے والا کاروبار نہیں کرسکتا، بزنس مین پیدا ہوتا ہے۔کومل عزیز خان نے ایک انٹرویو کہا کہ ایک کامیاب بزنس مین بننا سیکھنے کا نہیں فطری صلاحیت کا معاملہ ہے، بزنس مین پیدا ہوتا ہے، اسے بنانا ممکن نہیں، یہ صلاحیت انسان کے اندر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر بھی بزنس کرنے کی خواہش بہت پہلے سے تھی لیکن ان کے پس منظر میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں تھی کہ کوئی لڑکی اکیلے کاروبار کا آغاز کرے۔ اگر مجھے آج بھی کوئی کروڑوں روپے کی نوکری کی پیشکش کرے، مکمل سہولیات، گاڑی، انشورنس وغیرہ دے اور میرے پاس صرف ایک لاکھ روپے ہوں تب بھی میں بن کباب کا ٹھیلہ لگانا پسند کروں گی کیونکہ مجھے خود کچھ بنانے میں زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
نوکری کرنے والا کاروبار نہیں کرسکتا: کومل عزیز
- by web_desk
- اپریل 24, 2025
- 0 Comments
- 440 Views
- 2 مہینے ago

Leave feedback about this