تازہ ترین

نوشہرہ میں سلنڈر پھٹنے سے عمارت منہدم،ملبے سے3لاشیں اور چار زخمیوں کو نکال لیا گیا

nosheera

نوشہرہ:خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں سلنڈر پھٹنے سے رہائشی عمارت منہدم ہوگئی،ملبے میں دبنے سے نومولود بچی سمیت3افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا۔تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق نوشہرہ کے علاقے تحصیل پبی واپڈا کالونی ای سیکٹر کے ایک رہائشی کے گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا۔ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امادی کارروائیاں شروع کردیں۔

امددای ادارے کے مطابق اب تک تین لاشوں اور چار زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جاں بحق افراد میں واجد عمر30سال اس کی اہلیہ19سال اور ایک نومولود بچی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں نیاز بی بی عمر50سال،زبیر عمر33سال،نمرہ عمر9سال،مصطفیٰ عمر5سال شامل ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image