وزیراعظم شہبا زشریف کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی کے 5 سال پورے ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف کیسز میں کوئی حقیقت نہیں ، پانچ سال سے زیادہ نااہلی نہیں ہوسکتی ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پورے کریگی ، الیکشن کا وقت آئین میں طے شدہ ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے ، ہماری خواہش ہے کہ نواز شریف الیکشن کی مہم کی قیادت کریں ،عطا اللہ تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شواہد نہ ہوں تو کیسز اپنی موت آپ مر جاتے ہیں ، حکومت کی مدت اگست میں پوری ہوگی
Leave feedback about this