ن لیگ کے رہنما بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا ہے کہ اصولی طورپر نواز شریف کو 24 اکتوبر کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرناچاہیے ۔بیرسٹر ظفراللہ نے سابق وزیراعظم نوا ز شریف کی واپسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو 24 اکتوبر کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا چاہیے ،دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان اور پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف کو ضمانت علاج کیلئے دی گئی تھی اصولی طورپر ان کو واپس آکر عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ جیل جانا چاہیے تھا۔