پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نواز شریف 40 سال حکومت میں رہے، انہوں نے پنجاب میں این آئی سی وی ڈی جیسا ایک بھی اسپتال نہیں بنایا، کراچی کے حالات خراب کرنے والے عناصر نواز شریف کے اتحادی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ تھر پاکستان بدل دے گا، آج تھر پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے، بلاول بھٹو پنجاب کے ہر شہر میں این آئی سی وی ڈی جیسے ادارے قائم کریں گے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کو روزگار کے وسائل فراہم کریں گے، مزدوروں کی معاشی بدحالی ختم کریں گے۔
Leave feedback about this