نواز شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ، نوا زشریف کے ہمراہ بیٹی مریم نواز ، داماد کیپٹن صفدر اور دیگر اہلخانہ نے بھی عمرہ کیا۔سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے والد کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تصویر میں مریم نواز نے سیاہ رنگ کا عبایا زیب تن کر رکھا ہے جبکہ نواز شریف احرام باندھے ہوئے ہیں ، شریف فیملی کے ارکان آج مدینہ منورہ روانہ ہونگے ۔
Leave feedback about this