وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ، جہاں ان کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت منطور کرلی گئی ۔نواز شریف کی عدالت آمد کی موقعو پر پارٹی صدر شہبا زشریف لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ ،مریم نواز ، مریم اورنگزیب ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر کیساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔نواز شریف کی آمد پر کارکنوں کی بڑی تعداد اور لوگوں کے ہجوم کے باعث کمرہ عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا ، نواز شریف نے نشست پر کھڑ ہوکر اپنی حاضری لگوائی ، اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔
Leave feedback about this