تازہ ترین کھیل

نواز، حیدر کی جارحانہ بلے بازی، سہ ملکی ٹی 20 سیریز پاکستان کے نام

محمد نواز اور حیدر علی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت شاہینوں نے کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیت لی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل ٹاکرے میں شاہینوں نے محمد نواز اور حیدر علی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت 164 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندیں قبل پورا کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک اچھا آغاز فراہم کیا، لیکن جلد ہی قومی کپتان بابر اعظم 15 رنز بنا کر کیوی بولر بریس ویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 11ویں اوور میں گری جب شان مسعود کو بریس ویل نے صرف 19 رنز پر پویلین بھیج دیا، جس کے بعد رضوان 29 گیندوں پر 34 رنز بنا کر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

جس کے بعد محمد نواز اور حیدر علی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، حیدر علی نے 15 گیندوں پر 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز 22 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ افتخار احمد نے 25 رنز بنائے۔

اس سے قبل میچ کے آغاز میں ہی کیوی ابتدائی بلے باز فن ایلن کو نسیم شاہ نے صرف 12 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، پانچویں اوور میں ڈیوڈ کونوے 14 رنز کے ساتھ تیز گیند باز حارث رؤوف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس کے بعد محمد نواز نے 97 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ گلین فلپس کی صورت میں لی، شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے کپتان و بلے باز کین ولیمسن کے کو 59 رنز تک محدود کیا اور واپس بھیج دیا۔

تیز گیند باز نسیم شاہ نے 19ویں اوور میں پاکستان کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیپمن کی وکٹ حاصل کی، مارک چیمپن 25 رنز بنا کر واپس لوٹے۔

پھر اگلی ہی گیند پر محمد رضوان نے جمی نیشم کو 17 رنز پر رن آؤٹ کیا اور حارث رؤوف نے اننگز کے آخری اوور میں اش سوڈھی کی وکٹ حاصل کی۔

سہ ملکی سیریز کے فائنل معرکے میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤوف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image