نسیم شاہ کی منگنی ، حقیقت سامنے آگئی کھیل Roze News
کھیل

نسیم شاہ کی منگنی ، حقیقت سامنے آگئی

نسیم شاہ کی منگنی ، حقیقت سامنے آگئی

نسیم شاہ کی منگنی ، حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی سابقہ انسٹا اسٹوری کی وضاحت پیش کرتے ہوئے منگنی سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کردی ، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گذشتہ دنوں ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں دوبزرگوں کے درمیان مسکراتے ہوئے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس نے انہیں بہتر ین سے نوازا بس پھر کیا تھا ، پہلے حارث رﺅف ،شان مسعود ، شاداب، شاہین کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی اور منگنی کے حوالے سے چہ می گوئیاں شروع ہوگئیں ۔تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے مذکورہ تصویر کی وضاحت پیش کرتے ہوئے شادی اور منگنی سے متعلق گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں افواہ قرار دیدیا۔

Exit mobile version