نجم سیٹھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے بعد دبئی جائینگے کھیل Roze News
کھیل

نجم سیٹھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے بعد دبئی جائینگے

نجم سیٹھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے بعد دبئی جائینگے

نجم سیٹھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے بعد دبئی جائینگے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے بعد دبئی جائینگے۔ اپنے نمائندے کیمطابق نجم سیٹھی کو آئی سی سی اور اے سی سی کیاجلاسوں میں شرکت کرنی ہے جس کیلئے وہ 19 مارچ کی صبح دبئی روانہ ہونگے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس اٹھارہ سے بیس مارچ تک دبئی میں شیڈول ہے جبکہ ایشین کرکٹ کونسل ایگزیکٹو کا اجلاس اکیس مارچ کو دبئی میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین اور سی او او سلمان نصیر آج دبئی روانہ ہورہے ہیں ذرائع کے مطابق آئی سی سی میٹنگز میں پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے تفصیلی برفینگ دے گا جبکہ اے سی سی اجلاس میں پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے سخت موقف اپنائے گا۔

Exit mobile version