پاکستان

نارووال کے دیہات میں زندگی معمول پر نہ آ سکی، کچے کے علاقے تاحال زیرِ آب

نارووال کے دیہات میں زندگی معمول پر نہ آ سکی، کچے کے علاقے تاحال زیرِ آب

لاہور، کراچی: دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے مگر کچے کے علاقے تاحال زیر آب ہیں اور امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں، نارووال کے دیہات میں بھی زندگی معمول پر نہیں آ سکی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں 25 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پانی کا بہاؤ کم ہو کر 3 لاکھ87 ہزار کیوسک پر آ گیا۔
حکام نے بتایا کہ کوٹری بیراج پر پانی کی کمی کے باوجود درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ضلع جامشورو میں کوٹری بیراج سے ملحقہ کچے کے علاقوں میں سیلابی پانی نے متعدد دیہات کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے، مسلسل سیلابی پانی جمع رہنے سے مختلف امراض پھوٹ پڑے ہیں۔
دوسری جانب ملتان کی تحصیل جلال پور کے نوراجہ بھٹہ بند کی تعمیر و مرمت مکمل کرلی گئی، سیلاب سے بند میں پڑنے والا ایک ہزار 250 فٹ طویل شگاف پُر کرلیا گیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق نوراجہ بھٹہ بند کو 3 ہزار 450 فٹ تک مضبوط حفاظتی بند میں بدل دیاگیا۔
موٹروے سائیڈ پر حافظ والا میں 23 ہزار فٹ ڈسٹری بیوٹری ٹریک اور چوتھے نہر پر پڑنے والے 283 فٹ شگاف کی تعمیر و مرمت بھی مکمل کر لی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزیر آبپاشی اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں دریائے راوی کے سیلابی ریلے کو ایک ماہ گزر چکا تاہم دو درجن سے زائد دیہات میں زندگی معمول پر نہیں آسکی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image